دو بچوں کے باپ کی دوسری خود کشی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 22:28

کسووال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء ) گھریلو پریشانیوں نے تنگ 55سالہ شخص نے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 39چودہ ایل کا محمد بشیر جٹ گزشتہ رات درخت سے رسی باندھ جھول گیا۔

(جاری ہے)

محمد بشیر گھریلو پریشانیوں نے تنگ بتایا گیا ہے۔ متوفی اس سے قبل بھی گندم کی گولیاں کھا کر خودکشی کی ناکام کوشش کر چکا تھا۔ محمد بشیر 2بچوں کا باپ بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :