وزیر داخلہ سندھ نے معصوم بچی کے اغواء کے بعد قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 9 جون 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال نے لاڑکانہ الہ آباد تھانے کی حدود سے معصوم بچی کے اغوا کے بعد قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداﷲ شیخ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سہیل انور خان سیال نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پولیس معصوم بچی فاطمہ کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو تلاش کر کے جلد از جلد گرفتار کرے۔ذرائع کے مطابق بچی صبح لاپتہ ہوئی تھی اور اسکی گلے میں پھندا لگی لاش ابوبکر علاقے کے قبرستان سے ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :