پاکستان میں اسلامک بینکاری کا مستقبل تابناک ہے، مظفر سید ایڈووکیٹ
یورپی، افریقی، آسٹریلوی اور امریکی ممالک بلاسود اسلامک بینکاری کی طرف مائل ہو رہے ہیں،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا
جمعرات 9 جون 2016 21:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامک بینکاری کا مستقبل تابناک ہے جس کا بینکنگ سیکٹر کو بروقت فائدہ اٹحانا چاہئے انہیں اس بات کا فخر ہے کہ ہمارے امیر جماعت سراج الحق نے نہ صرف پاکستان میں بلاسود بینکاری کی داغ بیل ڈالی بلکہ اسے مقبول بھی بنایا پوری دنیا بالخصوص یورپی، افریقی، آسٹریلوی اور امریکی ممالک بلاسود اسلامک بینکاری کی طرف مائل ہو رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے ہمارے علماء اور ماہرین معیشت سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں ہمارے بینکاروں کو اس شعبے میں اپنی بصیرت و مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہئے وہ نیشنل بینک آف پاکستان اسلامک بینکنگ ڈویژن کی علاقائی سربراہ صائمہ رحیم سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ریجنل بینکنگ آفیسر طارق محمود خٹک اور دیگر حکام کے ہمراہ ان سے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں مالاقات کی اور خیبر پختونخوا و فاٹا میں ربا فری اسلامک بینکاری کے فروغ سے متعلق اپنے بینک کی کارکردگی سے انہیں اگاہ کیا نیز اس ضمن میں صوبائی حکومت سے باہمی تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا صائمہ رحیم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں نیشنل بینک کی پہلے سے قائم رباء فری اٹھارہ اور خیبر ایجنسی میں ایک برانچ کے ساتھ دھمتوڑ اور چترال میں دو حالیہ مزید دو شاخوں کا اضافہ کردیا گیا ہے اسی طرح بٹگرام، بونیر، ہنگو، باجوڑ اور مہمند ایجنسی سمیت کئی شہروں میں آٹھ نئی شاخوں کا قیام بھی آخری مراحل میں ہے اسطرح ملک بھر میں بینک کی موجودہ 104شاخوں کو آئندہ ایک سال کے دوران 150تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مظفر سید ایڈوکیٹ نے اس ضمن میں نیشنل بینک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک قومی بینک ہونے کے ناطے نیشنل بینک سے ایسے ہی کردار کی توقع ہے جو عوام کی آواز اور انکی توقعات کا آئینہ دار ہو انہوں نے کہا کہ سودی بینکاری سامراجی قوتوں نے متعارف کی جس کے ذریعے عوام کا خون نچوڑا گیا اسلامی بینکاری انسانی استحصال سے پاک نظام کی بنیاد ہے اور دنیا یہ حقیقت جان چکی ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور فلاحی دین ہے جس میں استحصال کی بجائے تمام شعبہ ہائے زندگی کی فلاح و بہبود پر فوکس کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اسلامی بینکاری کے فروغ اور اسکے تحت عوام کو مفید خدمات کی فراہمی کیلئے نئے مالی سال میں کئی مزید اقدامات کا جائزہ بھی لے رہی ہے انہوں نے بینک کو خیرپختونخوا میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.