ایدھی کا نام دنیا میں پاکستان کے لئے قابل فخر ہے، سینیٹر عبدالرحمن ملک

ایم کیو ایم کے آپس کے بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتا،ٹی او آرز کی کشتی کنارے پر لگتی ہوئی نظر نہیں آتی، سابق وفاقی وزیر داخلہ

جمعرات 9 جون 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیرداخلہ سینٹر عبدالرحمن ملک نے کہاہے کہ ایدھی کا نام دنیا میں پاکستان کے لئے قابل فخر ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ ایدھی صاحب کے علاج و معالجہ کے لئے تعاون کرے،ایم کیو ایم کے آپس کے بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتا،ٹی او آرز کی کشتی کنارے پر لگتی ہوئی نظر نہیں آتی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کھارادر میں واقع ایدھی ہوم میں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سنیٹرعبدالرحمن ملک نے کہاکہ ایم کیو ایم کی ’’را‘‘ کے ساتھ تعلقات کا مجھے علم نہیں ہے۔میں وزیرداخلہ تھا، انٹیلی جنس ادارے کا سربراہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اگرکسی کے پاس ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کرے۔

انہوں نے کہاکہ ملا منصور افغانستان میں سول ایوی ایشن کا وزیر رہ چکا ہے۔ملا منصور کو ایران میں بھی مارا جاسکتا تھالیکن ملا منصور کو گھیر کر پاکستان کی حدود میں ماراگیا۔انہوں نے کہاکہ ایران کی پالیسی سخت ہے، جس وجہ سے ملامنصورکوپاکستان میں مارا گیا۔سنیٹرعبدالرحمن ملک نے کہ کیری لوگر بل کی طرح پاکستان کو سخت اقدام اٹھاناہوگا۔قبل ازیں انہوں نے مولانا عبدالستار ایدھی کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا اور صحت یابی کیلئے دعاکی ۔