عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ کیلیفورنیا میں ادا کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جون 2016 21:32

عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ کیلیفورنیا میں ادا کر دی گئی

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون ۔2016ء)عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ کیلیفورنیا میں ادا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے معروف اور عظیم مسلمان باکسر محمد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ محمد علی کی نماز جنازہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لوئی ول میں ادا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ امریکا کے معروف مسلمان اسکالر شیخ زید شاکر کی جانب سے پڑھائی گئی۔ نماز جنازہ میں 18 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں دنیا کی کئی معروف شخصیات نے بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے بحی نماز جنازہ میں شرکت کی. نماز جنازہ میں شرکت کیلئے لوگوں کو خصوصی پاسز جاری کیے گئے تھے۔