سندھ رینجرز کی کراچی میں گلشن بونیر اور اسٹیل ٹاؤن میں کارروائیاں، کالعدم لشکر جھنگوی، سندھ نیشنلسٹ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

جمعرات 9 جون 2016 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقوں گلشن بونیر اور اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی، سندھ نیشنلسٹ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرا کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گلشن بونیر اور اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی، سندھ نیشنلسٹ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے۔ گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔