پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا ،، مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں آگئی

انڈیکس کم ہونے کے ساتھ سرمائے کے مجموعی حجم میں بھی 9ارب سے زائد کی کمی ریکارڈ

جمعرات 9 جون 2016 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا ،جمعرات کو مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی جس کے باعث انڈیکس کم ہونے کے ساتھ سرمائے کے مجموعی حجم میں بھی 9ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق قلیل مدت میں ٹریگرزکی عدم دستیابی کی وجہ سے سرمایہ کار مارکیٹ سے دور ہیں جو مالیاتی حجم میں کمی کا سبب بھی بن رہا ہے ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق نئے مالی سال میں وفاقی بجٹ میں کمیشن پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں100فی صد اضافے پر اسٹاک بروکرز کو شدید خدشات اور تحفظات ہیں اور سرمائے کے انخلاء کا سلسلہ بھی جا ری ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی ۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر توانائی ،فرٹیلائزر ،سیمنٹ اورپیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت انڈیکس 37538پوائنٹس پر جا پہنچا بعد ازاں مناف خوری کی خاطر سرمایہ نکالے جانے اور نئی سرمایہ کاری رکنے سے انڈیکس 37400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں12.14پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس37426.40پوائنٹس سے کم ہو کر37414.26پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس39.11پوائنٹس کی کمی سے21332.17پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس25093.72پوائنٹس سے کم ہو کر25067.55پوائنٹس پربند ہوا۔ جمعرات کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں9ارب32کروڑ71لاکھ15ہزار262روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم75کھرب27ارب42کروڑ53لاکھ11ہزار731روپے سے گھٹ کر 75کھرب 18ارب9کروڑ81لاکھ96ہزار669روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز13کروڑ98لاکھ50ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے تک محدود رہی جبکہ بدھ کو14کروڑ30لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر346کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،230میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک2کروڑ41لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک1کروڑ69لاکھ ،اینگرو فرٹیلائزر1کروڑ49لاکھ ،فوجی سیمنٹ 74لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 67لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیشنل ریفائن کے بھاؤمیں119.65روپے اورفیروز1888 کے بھاؤمیں19.27روپے کا اضا فہ جبکہ انڈس ڈائنگ کے بھاؤ میں27.30روپے اورفیروز سنز لیب کے بھاؤ میں19.39رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :