حکومت سندھ کا ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی روکنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرتمام کمشنرزکوحکم جاری ، ریٹ لسٹ جاری

جمعرات 9 جون 2016 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) حکومت سندھ نے ماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کوروکنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پرتمام کمشنرزکوحکم جاری کیاہے کہ وہ ریٹ لسٹ جاری کریں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کمشنرکراچی نے پرائس لسٹ جاری کردی ہے برائیلرمرغی 160روپے،برائیلرمرغی کاگوشت 248روپے فی کلوگرام لیئرمرغی 70روپے فی کلوگرام لیئرمرغی کاگوشت 105روپے فی کلوگرام مقررکردیا ہے اس طرح سبزیوں،گوشت ،پھل فروٹ کے لیے بھی الگ الگ لسٹیں جاری کی گئیں ہیں،اسسٹنٹ کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزسے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پرایک طرح پرائس لسٹ جاری کریں تودوسری جانب وہ خودمارکیٹوں کادورہ کریں تاکہ مصنوعی مہنگائی کوروکاجاسکے،کراچی کے 6اضلاع میں12اسسٹنٹ کمشنرز کوسندھ ہائی کورٹ کے حکم پرمجسٹریٹ کے اختیارات دییے گئے ہیں اورانہیں پابند بنایاگیا ہے کہ وہ روزانہ اپنے علاقہ کی بازاروں کادورہ کریں مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے ان کوقید وجرمانہ کی سزائیں دیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کوروکا جاسکے اس حکم پراسسٹنٹ کمشنرزنے عمل شروع کردیا ہے