کراچی، حب روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج سے سڑک پر ٹریفک جام

شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

جمعرات 9 جون 2016 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) کراچی میں حب روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج سے سڑک پر ٹریفک جام ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے تنگ مظاہرین نے حالات سے تنگ آکر حب روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا جس سے حب ریور روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ سڑک کی بندش سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے ایمبولینسیں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ماہ رمضان میں بجلی اور پانی کی بندش سے شہریوں کو رمضان میں سحری اور افطاری کے سلسلے میں شدید مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالے۔