کراچی، ایدھی ہوم میں موجود 4سالہ بچے عبداللہ کے والد نے حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

حکومت اورایدھی ہوم انتظامیہ کو11جون تک نوٹس جاری

جمعرات 9 جون 2016 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) ایدھی ہوم میں موجود 4سالہ بچے عبداللہ کے والد نے بچے کی حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول فیملی کورٹ جنوبی کی عدالت نے ایدھی ہوم میں موجود 4سالہ عبداللہ کے والد فاروق کی جانب سے بچے کی حوالگی کے متعلق دائردرخواست پرحکومت اورایدھی ہوم انتظامیہ کو11جون تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے بچے کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی حلیمہ کوطلاق دیدی تھی ایک سال سے اس کااسے کوئی رابطہ نہیں تھا اسی دوران حلیمہ کاقتل ہوگیا ارواب قاتل بھی گرفتار ہوگیا ہے لہذا میرابچہ عبداللہ جوایدھی ہوم میں موجود ہے اس کومیرے حوالے کیاجائے تاکہ اس کی بہترپرورش کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :