کراچی ، مختلف علاقوں میں سحری کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ پرشہری مشتعل

جمعرات 9 جون 2016 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) لیاقت آباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ پرشہری مشتعل ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن ،لیاقت آباد،نارتھ ناظم آباد،کورنگی ملیر سمیت دیگرعلاقوں میں سحری کے وقت بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے لیاقت آبادمیں سحری کے وقت بجلی کے تعطل پرلوگ مشتعل ہوکرسڑک پرنکل آئے اوراحتجاج شروع کردیا،مشتعل افراد نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی،اس صورتحال کی اطلاع ملنے پرپولیس پہنچ گئی اورمذاکرات کئے جس کے نتیجے میں مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :