ضلع نوابشاہ میں محکمہ بلدیات میں کام کرنے والے 300عارضی ملازمین کومستقل کیاجائے،قائم علی شاہ کا صوبائی محکمہ بلدیات کوحکم

جمعرات 9 جون 2016 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی محکمہ بلدیات کوحکم دیا ہے کہ ضلع نوابشاہ میں محکمہ بلدیات میں کام کرنے والے 300عارضی ملازمین کومستقل کیاجائے،ان ملازمین کومختلف اوقات میں کنٹریٹ پربھرتی کیاگیا تھا تاہم نئے مالی سال میں انہیں مستقل کرنے کافیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

(جاری ہے)

اس پران بلدیاتی ملازمین نے رکن قومی اسمبلی فریال تالپراورسابق صدرآصف علی زرداری سے رابطہ کیا اوران سے گزارش کی کہ انہیں مستقل کیاجائے،دبئی کے حالیہ دورے میں سابق صدرآصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کوہدایت کی کہ 300عارضی ملازمین کومستقل کیاجائے جس پروزیراعلی نے سیکریٹری بلدیات بقاء اللہ انٹرکوہدایت کی ہے کہ فوری طورپرسمری تیار کرکے وزیراعلی ہاؤس کوارسال کی جائے اس حکم پرسکیریٹری بلدیات نے سمری تیار کرکے سی ایم ہاؤس کوبھیج دی ہے۔

متعلقہ عنوان :