مون سون میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں‘جواد اکرم
ماک ایکسر سائز دہرالی گئیں،دریا،ندی،نالوں کے بندوں اور پشتوں کو مضبوط بنانے کی ہدایت جاری محکمہ موسمیات متحرک،لائف جیکٹس،ٹینٹس،پینے کا پانی اور خوراک کے ذخائر کر لئے گئے ‘ڈی جی پی ڈی ایم اے
جمعرات 9 جون 2016 20:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) آئندہ مون سون کے دوران کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ اضلاع کی سطح پر بھی ایسی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے،سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقیں دہرائی گئی ہیں،محکمہ آبپاشی نے دریاؤں اور ندی نالوں کے بند اور پشتوں کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،اسی طرح محکمہ لوکل گورنمنٹ،ہاؤسنگ،سی اینڈ ڈبلیو،صحت اور آرمی نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
یہ بات ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب جواد اکرم نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔(جاری ہے)
جواد اکرم نے اجلاس کو بتایا کہ ضلعوں کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیزکی ڈیمانڈ کے مطابق لائف جیکٹس خرید لی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کو روزانہ،ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر دریاؤ میں پانی اور موسم کی صورتحال پر رپورٹس متعلقہ محکموں کو دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ضلعی اتھارٹیز کو اپنے طور پر ٹینٹ،پینے کا صاف پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کو کہا گیا ہے۔جواد اکرم نے بتایا کہ محکمے نے ہنگامی حالات میں درکار موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی خرید لئے ہیں جبکہ تمام محکموں کو2016 کے ہنگامی منصوبہ بندی کے پلان تیارکرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔اسی طرح ریسکیو اور ریلیف کے سامان کی ڈسٹرکٹ انسپکشن کمیٹیوں کے ذریعے جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔بالخصوص ریسکیو کے سامان کے بارے ڈویژن اور صوبائی سطح کی کمیٹیوں کے ذریعے فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کئے گئے ہیں۔ریلیف آئٹمز کی مرمت اور لوازمات سمیت پیکنگ کے امور بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ اس وقت اضلاع کے پاس 18949ٹینٹ،319 موٹر بوٹس،355 کشتیاں،6284پلاسٹک میٹس،8821 مچھر دانیاں،8521 ڈی واٹرنگ موٹرز،5372لائف جیکٹس،962 لائف رنگز اور664 کمبل موجود ہیں تاہم اضلاع کی مزید ضروریات کی مطابق انہیں سامان فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے جلد فنکشل کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.