Live Updates

بہاولنگر،رمضان المبارک کے احترام کی خلاف ورزی پرمتعدددکانیں سیل

جمعرات 9 جون 2016 20:15

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنرحمیرا ارشاد نے رمضان المبارک کے احترام کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکان کو سیل وجرمانے ،روزہ خور گرفتار،احترام رمضان ایکٹ کے تحت مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر حمیراارشاد نے رمضان المبارک کے احترام کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں دوکانوں کو سیل اور بھاری جرمانے کیا گیا جبکہ روزہ خور افراد کو گرفتارکرکے مقامی پولیس کے حوالے کروایا ان پر رمضان المبارک ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈم حمیرا ارشاد نے کہا کہ رمضان المبارک کے احترام کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بازاروں میں اشیاء خوردنوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :