شہر لاہور کو پانی اور ٹریفک جام کے بدترین بحران سے نجات دی جائے ‘ ذکراﷲ مجاہد

پنجاب حکومت نے بنیادی مسائل حل نہ کیے تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعرات 9 جون 2016 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا کہ شہریان لاہور صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے،حکومت پنجاب کم از کم رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے شہریوں کو پانی کی بروقت سپلائی دے اور ٹریفک کے بہاؤں کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں دفتر جماعت اسلامی لاہور لٹن روڈ پر ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سخت گرمی کے موسم میں روزہ کی حالت میں شہری گھنٹوں ، ملتان روڈ ، کینال روڈ ، جی ٹی روڈ ، فیروز پور روڈ ، مال روڈ کے علاوہ دیگر ملحقہ سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ رہی سہی کسر اورنج لائن ٹرین کے منصوبے نے پوری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ تو ویسے بھی بہت کم ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے ازیت کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خود تو ٹھنڈے گھروں میں بیٹھے پانی کی قلت اور ٹریفک جام کے مسئلے کے خاتمے کے ایسے احکامات صادر فرماتے ہیں جن کا انہیں خود علم نہیں ہوتا کہ اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہونا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریان لاہور کو بہتر سفری سہولیات اور صاف پینے کے پانی کی شدید قلت کے مسئلے کی طرف فی الفور توجہ دیاور اگر حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل نہ کیا تو جماعت اسلامی لاہور لوگوں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی اور ان کے ہمراہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔