مولابخش چانڈیوا ور مشیر قانون مرتضی وہاب عباسی کی ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات ، آصف زرداری کا پیغام پہنچایا

جمعرات 9 جون 2016 19:52

مولابخش چانڈیوا ور مشیر قانون مرتضی وہاب عباسی کی ڈاکٹرعاصم حسین سے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیوا ور مشیر قانون مرتضی وہاب عباسی نے جمعرات کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے جناح اسپتال میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔دونوں رہنماؤں نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ان کی اہلیہ کی علالت کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔