سیشن کو رٹ ‘ پو لیس کے وکیل پر مبینہ تشددکیخلاف وکلاء کا شدید احتجاج ،تمام دروازوں کو تالے لگا دیا

جمعرات 9 جون 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) سیشن کو رٹ میں پو لیس کے وکیل پر مبینہ تشددکے خلاف وکلاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تمام دروازوں کو تالا لگا دیا ۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور نذیر احمد گجا نہ اور صدر لا ہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن جہانگیر جھوجھہ کے درمیان مذاکرات میں ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر دروازے کھول دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ما ڈل ٹاؤن کو رٹس کے نائب صدررانا ضمیر پر پو لیس کے مبینہ تشدد کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں وکلاء نے شدید احتجاج کیا اور صبح 8بجے ہی سیشن کو رٹ کے تمام دروازوں کو تالے لگا دئیے ۔ سائلین اور عدالتی عملے کو بھی اندر آنے کی اجا زت نہ دی گئی ۔ وکلاء مسلسل نعرے بازی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطلبہ کر تے رہے ۔ جس کے بعد سیشن جج نذیر احمد گجا نہ اور صدر لا ہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن جہانگیر جھوجھہ کے مذاکرات ہوئے جو کہ بالآخر کا میاب ہوئے ۔شام تک ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر وانے یقین دہانی کروائی گئی جس پرسیشن کورٹ کے تمام دروازں پر لگے تالے کھول دئیے ۔

متعلقہ عنوان :