گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،229تاجر گرفتار

فیصل آباد میں سب سے زیادہ 1لاکھ 83ہزار جرمانہ عائد،لاہور میں ڈیڑ ھ لاکھ سے زائد جرمانہ وصول کیا

جمعرات 9 جون 2016 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) صوبہ بھر کے 36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ۔رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ضلع فیصل آباد میں183500روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع چکوال میں سب سے کم 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

ضلع لاہور میں 202مقامات پر چھاپے مارے گئے 157000روپے جرمانہ وصول کیا ،72ایف آئی آر درج ،164تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی 1898مارکیٹوں میں چیکنگ کی اور 8394دکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔1473تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،10دکاندار ذخیرہ اندوزی کے مرتکب پائے گئے ،36دکاندار اور تاجر قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے 170ایف آئی آر درج کروائیں ،229تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ،1635200روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر 2001 دکانوں کی انسپکشن کی ،125مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،76تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے 125تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :