سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی کے گھر سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے جوہر ٹان سے کم سن ملازمہ کو بازیاب کرا لیا

جمعرات 9 جون 2016 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی کے گھر سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے جوہر ٹان سے کم سن ملازمہ کو بازیاب کرا لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے خفیہ اطلاع پر(ق) لیگ کے سابق ایم این اے لیاقت عباس بھٹی کے جوہر ٹا ؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور 11سالہ ملازمہ ناہید کو زخمی حالت میں بازیاب کرا لیا زخمو ں سے چور کم سن ملازمہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ا س کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناہید نامی لڑکی کو سابق ایم این اے کے گھر سے بازیاب کرایا گیا ہے جو وہاں ملازمت کرتی ہے اور اس کی مالکن اس پر شدید تشدد کرتی ہے ہمسایوں کی شکایت پر کارروائی کی گئی اور ناہید کو گھر کے ایک کمرے سے بازیاب کرایا گیا ۔ ناہید نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کی مالکن اس پر تشدد کرتی اور رسیوں سے باندھ دیتی ہے ۔ ٹیم نے مالکن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا ۔