لاہور پولیس کے 100 سے زائد شہداء کے اہل خانہ میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب

شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید

جمعرات 9 جون 2016 18:15

لاہور۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون ۔2016ء )ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک میں لاہور پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کو راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعر ا ت کے روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے 100 سے زائد شہداء کے اہل خانہ میں رمضان المبارک کا راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ہر شہید کے گھر ماہانہ وظیفہ و امدادی رقم تقسیم کر رہی ہے۔ جس کے لیئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ فہرست میں باقی شہداء کے اہل خانہ کو بھی جلد پولیس لائنز مدعو کر کے راشن تقسیم کیا جائیگا۔ لاہور پولیس کے شہداء نے اس شہر کے باسیوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لاہور پولیس کے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں۔ جنہوں نے دشمنوں کے ناپاک ارادے ناکام بنائے۔