ڈاکٹروں کی اگلے گریڈ میں تیز رفتار ترقی کے اقدامات کا جائز ہ
ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 17:54
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صحت کی معیاری سہولیات دور دراز علاقوں تک پہنچانا حکومت کا ہدف ہے جس کے لئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےئر سسٹم کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مسنگ سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک جامع پروگرام پر عملدر آمد کیا جا رہا ہے - یہ بات انہوں نے یہاں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےئر ڈیپارٹمنٹ میں ہفتہ وار سٹاک ٹیک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید ، ایڈ یشنل سیکرٹری (ایڈمن) عدنان ظفر ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فیصل ، ڈائریکٹر PSPU محمد خان رانجھا اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ PITB کے نمائندوں نے بھی شرکت کی - اجلاس میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے شعبہ میں جاری ترقیاتی کاموں ، بیماریوں کی روک تھام کے پروگراموں ، ڈاکٹر وں اور نرسز کی تعیناتی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا - اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں بے ہوشی کے ڈاکٹرز کی قلت دور کرنے کے لئے نئی سکیم متعارف کرائی گئی ہے اور اب نجی شعبہ میں کام کرنے والے ا یستھزیا سپیشلسٹ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ رجسٹرہو سکیں گے اور انہیں ایک کیس کرنے کے 2500روپے فیس ادا کی جائے گی - اس سلسلہ میں اخبارات میں اشتہار بھی دے دیا گیا ہے - علاوہ ازیں محکمہ میں کام کرنے والے ریگولر میڈیکل آفیسرز اور خواتین میڈیگل آفیسر زجو FCPS پاس ہیں انہیں بطور سپیشلسٹ تعینات کیا جا رہا ہے - اجلاس میں ڈاکٹروں کی اگلے گریڈوں میں تیز رفتار ترقی کے اقدامات کا بھی جائز ہ لیا گیا میڈیکل آفیسر سے لیکر APM0s اور WAPM0s کے عہدوں تک پروموشن کیسز کا جائزہ لیا گیا - اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ویب سائٹ بھی تیار کر لی گئی ہے اور تمام نوٹیفیکیشن وغیرہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جا رہے ہیں - بنیادی مراکز صحت (BHUs)کی کلسٹرنگ کی بھی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے - اجلاس میں ڈینگی ، پولیو، ایڈز کنٹرول پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ادویات کے علاوہ کیمیکلز کی پروکیورمنٹ بارے رپورٹ پیش کی گئی - ایڈیشنل سیکرٹری عدنان ظفر نے بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں کی سکریننگ کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 50ہزار قیدیوں کی مختلف امراض کے حوالے سے سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے - مزید برآں PITB کے تعاون سے DHQ ہسپتالوں میں سینٹرل کمپلینٹ میکنز م بھی قائم کیا جا رہا ہے -
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.