پنجاب میں لگثرری سروسز پر فوکس کیا جائے گا ِ وزیر خزانہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 17:52

پنجاب میں لگثرری سروسز پر فوکس کیا جائے گا ِ وزیر خزانہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء ) پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوچ پاشا نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ دوررس نتائج کا حامل ہو گا عام آدمی پر بوجھ کم سے کم کیا جائے گا ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے لگثرری سروسز پر فوکس کیا جائے گا ۔چھوٹے کاروباری حضرات پر ان کی بساط سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔پراپر ٹی ٹیکس کی وصولیوں کا کلیہ بھی متوسط طبقے کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے وضع کیا جائے گا ۔

ٹیکس پالیسی سے میں اصلاحات وسائل میں اضافے اور ٹیکس شرح میں بتدریج کمی کا باعث بنیں گی ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ڈیفڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اندراج اور وصولیوں کے نظام کی آٹومیشن کاروبار میں آسانیوں کے حوالے سے اہم کردار اداکرے گی جس سے پرائیویٹ سیکٹرکا پبلک سیکٹر پر اعتماد بڑھے گا اور باہمی تعاون کی فضا پیدا ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیکس اصلاحات اور مالیاتی امور میں ڈیفڈ کی مشاورت پر وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ وفد کے ممبران میں سیکرٹری آف سینٹ فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ مس جیسٹن گریننگ ، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈکارپوریٹ پرفارمنس جوائے ہیوچن شامل تھے جن کا استقبال چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید ، سیکرٹری فنانس شوکت علی ، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی راحیل احمد صدیقی اور پی آر اے کے سینئر ممبران نے کیا ۔

اس موقع پر وزٹنگ سیکرٹری سٹیٹ نے جو برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کیبنٹ کا بھی حصہ ہیں پنجاب ریونیوا تھارٹی کو سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے والی پہلی صوبائی ایجنسی کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ جسٹن گریننگ نے اتھارٹی کے ریسٹورنٹ ڈیوائس مانیٹرننگ سسٹم اور امانت سکیم کو عوامی تحریک کا بہترین طریقہ کار قر ار دیا ۔ وفد کے نمائند گان نے صوبائی وزیر کو مستقبل میں بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :