فراڈ کیس کا ملزم عبوری ضمانت خارج ہونے پراحاطہ عدالت سے فرار

جمعرات 9 جون 2016 17:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ میں فراڈ کیس کا ملزم عبوری ضمانت خارج ہونے پراحاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو ملزم کاشف نے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیاکہ مدعی نے پولیس سے سازباز کرکے جھوٹا مقدمہ درج کروادیا تھا حالانکہ مدعی اسلم کے ساتھ کاروبار کررہا تھا جس میں نفع اور نقصان کے دونوں ذمہ دارتھے لیکن اس کے باوجودساڑھے4لاکھ فراڈکا مقدمہ درج کروادیا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت کنفرم کی جائے ۔

گوجرنوالہ پولیس کے تفتیشی افسر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم لین دین کے معاملہ پرفراڈکیا جس کے تحریری ثبوت بھی موجود ہیں ۔فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :