وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی کی ہدایت پر لیسکو نے عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کے کنکشن کاٹ دیئے

فیض پور انٹرچینج 22لاکھ ، شاہی قلعہ ایک لاکھ 62ہزار ، متروکہ وقف املاک بورڈ 4لاکھ روپے کا نادہندہ تھا ‘ سپریٹنڈنٹ انجینئر چوہدری امین

جمعرات 9 جون 2016 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کے کنکشن کاٹ دیئے ، تاریخی شاہی قلعہ ، متروکہ وقف املاک بورڈ ، فیض پور انٹر چینج ،ویٹرنری کالج ، سٹریٹ لائٹس اور محکمہ آثار قدیمہ کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو ناردرن سرکل نے سیکرٹری پانی و بجلی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے 22لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر فیض پور انٹرچینج کا کنکشن منقطع کر دیا ، ایک لاکھ 62ہزار کی عدم ادائیگی پر شاہی قلعہ کا کنکشن کاٹ دیا گیا ، 4لاکھ روپے کا نادہندہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کنکشن بھی منقطع کر دیا گیا ،1لاکھ 20ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر ویٹرنری کالج کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ سٹریٹ لائٹس اور محکمہ آثار قدیمہ کے کنکشن بھی کاٹ دیئے گئے ۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ انجینئر چوہدری امین کا کہنا تھا کہچار کروڈ کی عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹے گئے ہیں اور وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی کی خصوصی ہدایت پر نادہندہ محکموں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :