وزیراعلیٰ شہبازشریف کی محمود اچکزئی کے بھتیجے بیرسٹر امان اﷲ اچکزئی کے قتل کی مذمت، واقعہ پر اظہار افسوس

جمعرات 9 جون 2016 17:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ایم این اے محمود خان اچکزئی و گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے بھتیجے یونیورسٹی لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اﷲ خان اچکزئی کے قتل کی مذمت کی ہے اور واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مقتول کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے