اوستہ محمد ،منافع خوروں کی چاندی،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ،بجلی غائب،روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 9 جون 2016 16:52

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) اوستہ محمد ماہ رمضان میں منافع خوروں کی چاندی۔خوردونوش کی اشیاء میں بے تحاشا اضافہ۔شدید گرمی میں بجلی غائب۔روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔عوامی حلقوں کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں مہنگائی عروج پر۔

سبزی دالیں،گوشت،دودھ ،دہی ،کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ۔بھنڈی 80روپے،آلو 30 روپے ،ٹماٹر 80روپے،مرغی 340روپے،بکرے کا گوشت 700 فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومتی اعلان کے مطابق اوستہ محمد سٹی کے اکثر فیڈروں پر افطاری اور سحری کی اوقات میں بجلی غائب رہتی ہے۔18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کو نڈھال کر دیا۔عوامی حلقوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔عوامی حلقوں نے کمشنر نصیرآباد ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کر کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان پر جرمانے عائد کیے جائیں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :