رمضان میں لاہور پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کو راشن تقسیم کیا جارہا ہے جس کیلئے فہرستیں تیار کر لی گئیں ‘عمر سعید

جمعرات 9 جون 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کے با برکت مہینے میں لاہور پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کو راشن تقسیم کیا جارہا ہے جس کیلئے فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں۔ لاہور پولیس کے شہداء نے اس شہر کے باسیوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور پولیس کے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں جنہوں نے اس شہر پر اُٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے ناپاک ارادے ناکام بنائے۔

(جاری ہے)

شہداء کے اہلخانہ کے درمیان راشن کی تقسیم سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے 100 سے زائد شہداء کے اہلخانہ کے درمیان رمضان المبارک کا راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید نے اس موقع پر مزید کہا کہ لاہور پولیس ہر شہید کے گھر ہر مہینے وظیفہ و امدادی رقم تقسیم کر رہی ہے۔ فہرست میں باقی شہداء کے اہلخانہ کو بھی جلد پولیس لائنز مدعو کر کے راشن تقسیم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :