کراچی،حب ریور روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ، سڑک بند

جمعرات 9 جون 2016 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) کراچی میں حب روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج سے سڑک پر ٹریفک جام ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے تنگ مظاہرین نے حالات سے تنگ آ کر حب روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا جس سے حب ریور روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا ۔ سڑک کی بندش سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے ایمبولینسیں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ماہ رمضان میں بجلی اور پانی کی بندش سے شہریوں کو رمضان میں سحری اور افطاری کے سلسلے میں شدید مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں ۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالے ۔