محکمہ صحت اور پولیس چکبیدی کا مگن پورہ میں مضر صحت جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 9 جون 2016 16:39

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جون 2016ء) محکمہ صحت اور پولیس چکبیدی کا مگن پورہ میں مضر صحت جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ پانچ ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم اور پولیس چکبیدی نے بنگہ حیات کے علاقہ مگن پورہ میں چھاپہ مار کر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری سے پانچ ہزار لیٹر جعلی دودھ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے یاد رہے کہ قبولہ، پرانا تھانہ بنگہ حیات، نور پور، پیر غنی روڈ اور گردونواح میں بڑی مقدار میں جعلی دودھ بنانے کی فیکٹریاں قائم ہیں جوکہ دوسرے اضلاع میں دودھ سپلائی کرتی ہیں۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :