ایس ایس پی آپریشنز کا ڈی سی او کے ہمراہ نیو سبزی منڈی کا دورہ ،اشیاء کے معیار کوچیک کیا

جمعرات 9 جون 2016 16:22

ملتان۔9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء)ایس ایس پی آپریشنز ملتا ن ڈ اکٹر رضوان کا ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کے ساتھ نیو سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کے علاوہ چوکی انچارج نیو سبزی منڈی شاہ رکن عالم بھی اس موقع پر موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز ملتا ن ڈاکٹر رضوان نے نیو سبزی منڈی اشیا ء کے معیار کو چیک کیا جس کے دوران چیکنگ سبزی منڈی کے عہدیداران کو منڈی صفائی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی گئی۔

اشیاء فروخت کی ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی اور لسٹ کو اپ ڈیٹ اور مینٹین رکھنے کے لئے سختی سے احکامات جاری کئے گئے۔عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اپریشنز ملتا ن ڈاکٹر رضوان اور ڈی سی ملتان نادر چٹھہ نے کہا کہ ماہ رمضان کے موقع پر کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔