ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،58 افراد گرفتار

جمعرات 9 جون 2016 16:22

ملتان۔9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے58افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم آصف سے 250گرام چرس، ملزم رمضان سے 10لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم غلام حیدر سے 120گرام چرس ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم خرم سے 05لیٹر دیسی شراب،پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد اقبال سے 18لیٹر شراب مع وٹک رقم 230/-روپے ،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم احسن مسیح سے 325گرام چرس، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد افضل سے 210گرام چرس ، پولیس تھانہ کپ نے ملزم محمد اکرام سے 1580گرام چرس معہ وٹک رقم 55000/-روپے ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم عبدالصمد سے 80گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم زین العابدین سے 120گرام چرس ، ملزم شاہد سے 25لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس نے شہر میں جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے اس دوران پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان پنل ، عطاء المومن ، مبارک علی ، طارق اور یٰسین ، اللہ ڈیوایا ، شاہ زیب ، محسن ، عنصر ، رب نواز اور جاوید ، جبکہ پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان محمد آصف ، محمد ناصر، محمد عدیل ، محمد سلیم ، محمد نجف ، عبدالخالق ، حماد اور تنویرالحسن کوجواء کھیلتے ہوئے قابو کرلیا۔

پولیس نے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔دریں اثناء ملتان پولیس نے27اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے3کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ24ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔ ان میں سے12 اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران128نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں427نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے115موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔