وزارت خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عرفان عباس کی والدہ کی رسم چہلم 24 جون کوہوگی

جمعرات 9 جون 2016 16:20

اسلام آباد ۔ 09جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء) فیڈرل ایجوکیشن بورڈ کے سابق چیئرمین وڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن جی ایم شاہ مرحوم کی اہلیہ اور وزارت خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عرفان عباس اور کینیڈا میں مقیم انجینیئر عمران عباس کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم 24جون کو امام بارگاہ G/6-2میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

محفل قرآن خوانی کے بعد علمائے کرام فلسفہ موت وحیات پرروشنی ڈالیں گے ۔ افطار سے قبل علامہ اختر عباس اجتماعی دعاکرئیں گے ۔ دریں اثناء بیگم جی ایم شاہ کے ایصال ثواب کیلئے انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی میں ختم قرآن پاک ہورہا ہے ۔ جو ان کے چہلم تک جاری رہے گا۔ آخری روز قاری نجم مصطفیٰ اجتماعی دعا کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :