مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام حضرت خدیجة الکبریٰ کانفرنس 15جون کو ہوگی

جمعرات 9 جون 2016 16:20

اسلام آباد ۔ 09جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء) ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ کا یوم وصال منانے کیلئے مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام حضرت خدیجة الکبریٰ کانفرنس 15جون کو راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کا عنوان ” حضرت خدیجة الکبریٰ بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی انصاف کیلئے مینارہ نور “ ہوگا جس سے تمام مذاہب اور مسالک کے علماء خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مجلس عاملہ کااجلاس چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل ڈاکٹر غضفنر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے ایک ہزار سے زائد علماء ومشائخ وسکالر شرکت کریں گے ۔ مزید بتایا گیا کہ ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ کی یاد میں ایسی کانفرنسیں اور سیمنار کراچی ، ملتان ،لاہور، پشاور ، کوئٹہ ، فیصل آباد، جھنگ ، سکھر ، سبی ،ڈیرہ اسماعیل خان ، پارہ چناراور گوادر میں ہوں گی ۔