ملتان پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 8 افراد گرفتار

جمعرات 9 جون 2016 16:15

ملتان۔9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور8افرادکوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم ناشب اور اعجاز کو مختلف طالب علموں کو ہوسٹل میں بغیر اجازت نامہ کے کمرے کرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم بلال نے اپنا مکان ملزم غلام عباس کو بغیر اجازت نامہ کرائے پر دیا ہوا تھا ان کو قابو کرلیا جبکہ میپکو حکام نے قطب پور رکے علاقے میں چھاپہ مارکر ملزم عمران کوبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

مظفرآباد اور صدرجلالپورپیروالہ پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تو اشتہاری ملزم عبدالوحید کو پناہ دینے پرملزم عبدالمجیدجبکہ پولیس تھانہ صدر جلالپور نے اشتہاری ملزم رفیق کو پناہ دینے کے الزام میں ملزم صفدر کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس تھانہ ممتازآباد نے لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم جعفر حسین کو قابو کرلیا۔پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے