حکومت پنجاب دستکاری صنعت کے فروغ کیلئے بھر پور ا قدامات کر رہی ہے، رانا منور غوث

جمعرات 9 جون 2016 16:08

سرگودھا۔9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب دستکاری صنعت کے فروغ کیلئے بھر پور ا قدامات کر رہی ہے۔ تحصیل سلانوالی کے دستکاری کے41 یونٹوں میں مجموعی طو رپر20 لاکھ روپے کے بلا سودقرضے جا ری کر رہی ہے او ران قرضوں کی تین سال میں آسان اقساط میں واپسی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کے دفتر واقع میلہ منڈی روڈ پر ایک تقریب میں تحصیل سلانوالی کے لکڑی کے دستکار افراد کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں بطو رمہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ریجنل ڈا ئریکٹر قیصر محمود وڑا ئچ کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران اور تحصیل سلانوالی کی لکڑی کی دستکاری سے وابستہ افراد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر پہلے مرحلے میں سولہ افراد میں نو لاکھ ستر ہزار روپے کے بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کئے ۔ مالی امداد حاصل کرنے والے افراد نے حکومت پنجاب کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ اس مالی امداد سے ان کی گھریلو صنعت مزید ترقی کرے گی او روہ اپنے کاروبار کو وسعت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو جائیں گے ۔ اس تقریب میں عثمان لیاقت ‘ محمدسلیم ‘ محمد اقبال ‘ عابدحسین ‘ مجاہد قمر اور محمد عثمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے چیک دےئے گئے جبکہ تنور عالم اور محمد جمیل کو چالیس چالیس ہزار روپے ‘ ساجد حسین ‘ مشرف او رمحمد وقاص کو ستر ستر ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے جبکہ محمد رشید او رمحمد ریاض کو ایک ایک لاکھ روپے ‘ محمد منور اور ظفر اقبال کو تیس تیس ہزار روپے اور عبدالجبار کو اسی ہزار روپے کا چیک دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :