ضلع بھر کے 3642مستحقین زکوٰة کو فی کس 4 ہزار روپے جاری کردیئے گئے،رائے حامد رضا بھٹی

جمعرات 9 جون 2016 16:00

سرگودھا۔9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء) ضلعی چےئرمین زکوٰة عشر کمیٹی سرگودھا رائے حامد رضا بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے 3642 مستحقین زکوٰة کو فی کس 4 ہزار روپے بذریعہ ایزی پیسہ جاری کردےئے گئے ہیں ،1کروڑ 45لاکھ روپے کی خطیر رقم مستحقین میں بانٹ کر اپنا فرض منصبی ادا کیا ہے۔ تمام مستحقین کو مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی جانب سے تصدیق اور جانچ پڑتال کے بعد اہل قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کو ہر تین ماہ بعد باقاعدگی سے گزارہ الاؤنس کی مد میں گرانٹ دی جارہ ہے جبکہ غریب بچیوں کے جہیز فنڈ کی گرانٹ بھی جاری کردی گئی ہے اسی طرح سرکاری ہسپتالوں ، کالجوں اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس کو بھی گرانٹ باقاعدگی سے مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت غریبوں کو ریلیف دینے کا مشن جاری رکھے گی۔