فلاحی ادارے انسانیت کی بے مثال خد مت کررہے ہیں، ایڈیشنل کمشنر کراچی

جمعرات 9 جون 2016 16:00

کراچی ۔ 9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء) ایڈیشنل کمشنر کراچی روبینہ آصف نے کہا ہے کہ فلاحی ادارے انسانیت کی بے مثال خد مت کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بینک اور مخیر حضرات کی جانب سے فردوس اتحاد کی آٹھارویں رمضان راشن ،سلائی مشین اور نقدرقم کی بیوہ اور نادارخواتین میں تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

روبینہ آ صف نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ان افراد کو کسی بھی صورت میں نہیں بھولناچاہے جواس قابل نہیں کہ وہ سحری اور افطار کا انتظام نہ کر سکیں اور ہمیں ایک بات مدنظررکھنی چاہے اور اگرہمیں اللہ اور اس کے رسول کی رضاحاصل کرنی ہے توہمیں ان افراد کی بھرپور سرپرستی کرنا ہوگی۔ تقریب سے فردوس اتحاد کے بانی و سیکریٹری جنرل غلام محمدخان نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان شعبہ تعلیم کی شہلامعید، جمیل دہلوی، عبدالرزاق اوردیگر نے خطاب کیا. اس موقع پر 50 بیوہ خواتین کو سلائی مشین 100 افراد کو نقد رقم اور 200 افراد کو راشن تقسیم کیا گیا۔