سبی درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ ریکارڈ میں قیامت خیز گرمی ،سورج سوانیزے پر آگیا،
محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:31
سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) سبی اور گردونواح میں قیامت خیز گرمی،سورج سوانیزے پر آگیا، سبی میں درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،دوپہر کو شہر کی اہم شاہراہیں اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند ،لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ،ماہ رمضان میں بھی قیامت خیز گرمی کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی شدیدقلت بدستور جاری ہے ،بجلی کی بار بار آنکھ مچولی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث روزے دار بلبلا اٹھے ،تفصیلات کے مطابق سبی شہر اور گرد و نواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے آج سبی میں درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، قیامت خیز گرمی کے باعث دوپہر کو شہر کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں مکمل طور پر بند اور لوگ گھروں تک محدود اور شہر کی گلیاں اور سڑکیں سنسان ہو گئے شدید گرمی کے باعث ایئر کولروں اور ایئر کنڈیشن نے کام چھوڑ دیا ،سبی شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کے باعث گرمی لگنے سے پانچ مزدور سمیت گیارہ افراد متاثر ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے سبی میں ایک جانب قیامت خیز گرمی جبکہ دوسری جانب پینے کے پانی کی شدید قلت اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی نے روزے داروں اور شہریوں کو مزید پریشان کر دیا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.