رمضان بازار میں ناقص صفائی پر قصاب کو جرمانہ دو سبزی فروشوں کو سخت وارننگ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:16

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا رمضان بازار میں ناقص صفائی پر قصاب کو جرمانہ دو سبزی فروشوں کو سخت وارننگ، معیار مقدار اور پرائس پر کسی قسم کاسمجھوتانہیں کریں گے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ رانامحمد نواز تحصیل میونسپل آفیسر ، حاجی شفقت رسول چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل ، طارق محمود کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل رمضان بازار پیرمحل میں ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر گوشت سٹال مالک کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ دوسبزی فروشوں اور چینی کے سٹال کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے رمضان بازار میں کھلی چینی فروخت کرنے کی بجائے دوکلو کے سیل پیکٹ میں حکومت پنجاب کی طرف سے مہیاکردہ شاپر میں دینے کا پابندکیا علاوہ ازیں رمضا ن بازار میں اشیائے خورد نوش کا عام بازار کی قیمتوں سے موازنہ کرتے ہوئے ایرانی کھجور کا ریٹ 155روپے سے کم کرکے 145روپے فی کلو کروادیا رانامحمد نواز تحصیل میونسپل آفیسرنے اشیائے خوردنوش آٹا دالیں وغیرہ کو مکمل محفوظ طریقہ سے بہتر کوالٹی میں رکھنے کا عندیہ دیا اس موقع پرچوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل چوہدری محمد طارق کوٹلی والے صدر انجمن تاجران پیرمحل ،محمدصدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، سیکرٹر ی فیصل بشیر ، محمد سجاد انسپکٹر بھی موجودتھے

متعلقہ عنوان :