بجلی کی آنکھ مچولی حکومتی احکامات کے باوجود نہ رک سکی

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:16

اٹھارہ ہزاری (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) بجلی کی آنکھ مچولی حکومتی احکامات کے باوجود نہ رک سکی ۔سحری اور افطار ی کے وقت بھی فیسکو اٹھارہ ہزاری کی بے نیازیاں سامنے آنے لگیں تفصیل کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ سحر و افطار اور تراویح کے وقت نہ ہونے کے واضح حکومتی اقدامات کے باوجود نہ رک سکی ہے جس پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رہنما محمد اقبال انجم اور محمد شہباز بھٹی ،سردار زاہد خان رندو دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں

متعلقہ عنوان :