سرگودھا شہر میں تجاوزات نے حد کردی ڈی سی او ایڈمنسٹریٹر تجاوزات ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:03

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) سرگودھا شہر میں تجاوزات نے حد کردی ڈی سی او ایڈمنسٹریٹر تجاوزات ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام شہری روزے کی حالت میں تجاوزات کے ہاتھوں ٹریفک جام ہونے کے باعث پریشان گڈ گورننس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کچہری بازار‘ امین بازار‘ کارخانہ بازار‘ ریل بازار‘ مسلم بازار‘ اردو بازار‘ محمدی بازار‘ آزاد روڈ‘ سٹی روڈ‘ فیصل بازار‘ نیو اردو بازار سمیت مختلف بازاروں میں تجاوزات حد سے بڑھ چکی ہیں دکانداروں نے 6-6 فٹ کی دوکان کے باہر 20-20 فٹ سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا انتظامیہ گرمی کے خوف سے ٹھنڈے کمروں تک محدود ہوکر رہ گئی جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے رہی سہی کسر کار پارکنگ کے ٹھیکے نے پوری کردی ایک کلو میٹر کی مصافحت کو طے کرنے کیلئے ایک گھنٹہ درکار ہے شہر بھر میں دکانداروں نے پختہ تجاوزات کرنے کیساتھ ساتھ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضے کرلئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے وہاں پر اس کا سہرا ارکان اسمبلی کے سر بھی ہے جو تجاوزات کرنیوالوں کے حمایتی اور سفارشی بن کر پہنچ جاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیں اور ڈی سی او سرگودھا‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے احکامات جاری کریں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔