تشدد کے پانچ واقعات میں دو خواتین ، میاں بیوی سمیت آٹھ افراد ،زخمی

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:00

اوکاڑہ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) اوکاڑہ او راس کے گرد و نواح میں تشدد کے پانچ واقعات میں دو خواتین ، میاں بیوی سمیت آٹھ افراد کو زخمی کردیا ایک شخص کی ٹانگ توڑ دی گئی پولیس نے باپ اور دو بیٹوں سمیت 36افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے تفصیلات کے مطابق بی بلاک کے رہائشی ملک محمد فاروق کو محمد ارشاد،محمد اعجاز ،محمد زاہد اور محمد شہباز نے تشدد کانشانہ بنا یا اور حبس بے جا میں رکھاچوک ملگدہ چک 36فور ایل کے رہائشی محمد حسن اور اس کی بیوی شمیم اختر کو دوست محمد ،شفقت،تصور علی ،کالے خان،بشیر احمداو ناصر وغیرہ نے تشدد کانشانہ بنایا چک 10ون آر کے رہائشی محمد سعید رسالووالا کو خادم حسین ،اس کے بیٹوں محمد اشرف اور محمد ارشد نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کی مدد سے تشددکا نشانہ بنایا موضع ڈبی کے رہائشی امانت علی کو محمد نواز ،علی اکبر او ر علی حسن وغیرہ چھ افرادنے تشدد کیا اور اس کی ٹانگ توڑ دی گئی جھگیاں ہاموں کے رہائشی امام دین اس کے بہنوئی محمد جہانگیر اور والدہ زبیداں بی بی کو محمد ایوب ،عبدالستار قربان حسین وغیرہ دس افراد نے تشدد کانشانہ بنایا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :