زبردستی گھر میں داخل ہونے اور مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش پر چار خواتین سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 9 جون 2016 14:09

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جون 2016ء)زبردستی گھر میں داخل ہونے اور مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش پر چار خواتین سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق طفیل پارک چک 5فور میں محمد خان، اسد ، شکراں بی بی ، شریفاں بی بی ، یاسمین اور زیتون بی بی اپنے دیگر چار ساتھیوں کی مدد سے محمد یعقوب کے گھر داخل ہوگئے اورمکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے