گلبہار لائنز کلب کی جانب سے یتیم بچیوں میں کپڑوں اور جوتوں کی تقسیم

جمعرات 9 جون 2016 11:22

پشاور ۔09جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون ۔2016ء )سماجی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ادارے پشاور گلبہار لائنز کلب کے ارکان نے رجڑچارسدہ میں قائم ایک یتیم خانے کا دورہ کیااور یتیم خانے میں رہائش پذیر یتیم اور بے سہارا لڑکیوں میں خوشیاں بکھیرنے کیلئے ان میں چوڑیاں ،مہندی ، جوتے اور معروف اداروں کے کپڑے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

گلبہار لائنز کلب کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد رمضان کے بعد عید کی آمد پر ان یتیم اور بے سہارا بچیوں میں خوشیاں بکھیرنا ہے تاکہ عید کے موقع پر یہ بچیاں احساس محرومی کی شکا رنہ ہوں۔