طالب علم کا سچا پیار، ویڈیو گیم۔ ہائی سکول پروم میں ویڈیو گیم کی ڈسک ہی لے آیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 جون 2016 08:26

طالب علم کا سچا پیار، ویڈیو گیم۔ ہائی سکول پروم میں ویڈیو گیم کی ڈسک ..

گارڈن گرو، کیلیفورنیا کے ایک ہائی سکول کے طالب علم نے اپنی پسندیدہ ترین ویڈیو گیم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ، اسے اپنی ہائی سکول پروم میں لے آیا۔
کرس برویل نے ڈسک کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، کرس کی پسندیدہ ترین ویڈیو گیم سپر سمیش بروس، میلی ہے۔ کرس کے ساتھ اس ویڈیو گیم کی ڈسک نے بھی ہائی سکول پروم میں شرکت کی۔
کرس نے لکھا کہ میں پروم میں اپنے سچے پیار کو لے کر آیا ہوں۔

(جاری ہے)

کرس کا کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے ہی اس نے کسی کو اس طرح افسانوی کردار کو پروم میں لانے کی خبردیکھی تھی، جس پر اسے ویڈیو گیم کو پروم میں لے جانے کا خیال آیا۔ کرس نے کہا کہ پروم والے دن اسے کوئی دوست نہیں ملا، جس پر اس نے ویڈیو گیم کو ہی لانے کا فیصلہ کیا۔ کرس کا کہنا ہے کہ یہ کافی مشہور ویڈیو گیم ہے، دوسرے بہت سے طالب علم اس گیم کو پسند کرتے ہیں۔ سب نے اس کے مذاق کو پسند کیا ہے۔