کیا ایک پالتو طوطا کسی قتل گا گواہ بن سکتا ہے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جون 2016 15:08

کیا ایک پالتو طوطا کسی قتل گا گواہ بن سکتا ہے؟

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جون 2016ء) :کیا ایک پالتو طوطا کسی قتل کی واردات کا گواہ بن سکتا ہے؟ یہ سوال اس وقت ذہنوں میں اُمڈا جب ریاست مشی گن میں مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کے اہل خانہ نے پولیس سے طوطے کی گواہی لینے اور اسے اہمیت دینے کی درخواست کی۔مقتول مارٹن کے اہل خانہ کا اس بات پر کامل یقین ہے کہ افریقی نسل کا یہ بولتا ہوا طوطا اپنے مالک کی موت سے قبل تمام باتیں یاد کیے ہوئے ہے اور انہیں ہی دہرا رہا ہے۔

مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ طوطے نے قتل کے وقت ہوئی تمام باتیں نوٹ کیں اور وہ اب انہیں اکثر ہی دہراتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مارٹن کا پالتو طوطا قتل کے وقت وہاں موجود تھا۔اہل خانہ نے مزید بتایا کہ پالتو طوطا مارٹن اور اس کی اہلیہ کے مابین ہوئی بحث ہی اس کی موت کا سبب بنی جسے یہ پالتو طوطا یاد کیے بیٹھا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مارٹن کی اہلیہ نے اپنے خاوند کو قتل کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مارٹن نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس کے مطابق45سالہ مارٹن اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ اس کی 46سالہ اہلیہ کو بھی اس کے ساتھ ہی سر میں گہرے زخم اور بیہوش حالت میں پایا گیا۔جسے طبی امداد کے بعد زندہ بچا لیا گیا۔پرندوں کے ماہر افراد کا کہنا ہے کہ پالتو طوطے کا ایک ہی فقرے بار بار بولنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس نے حال ہی میں یہ سب کئی مرتبہ سنا ہے جس کی بنا پر اسے وہ یاد ہو گئے ہیں۔ البتہ پولیس تاحال اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر پائی۔

متعلقہ عنوان :