ڈاکٹر طاہر القادری نے 17 جون کو مال روڈ لاہور پر دھرنے کا اعلان کر دیا

دو سال ہو گئے، سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا اور متاثرین کو انصاف نہیں ملا، احتجاج اور دھرنا ہی ہمارا حق ہے، حکومت نے کوئی غلطی کی تو ذاہ دار خود ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جون 2016 11:26

ڈاکٹر طاہر القادری نے 17 جون کو مال روڈ لاہور پر دھرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جون 2016ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 17 جون کو لاہور میں مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میں 15 جون کی صبح 8 بجے لاہور ائیر پورٹ پر پہنچوں گا۔ جس کے بعد 17 جون کو مال روڈ لاہور پر دھرنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دو سال گذر گئے لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین اور شہدا کو تاحال انصاف ہیں دیا گیا۔ ملک کے نام نہاد وزیر اعظم اور پنجاب کے نام نہاد وزیر اعلیٰ کے کہنے پر ہم ہی پر ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ احتجاج اور دھرنا ہمارا حق ہے لیکن اگر حکومت نے کوئی غلطی کی تو ذمہ دار وہ خود ہو گی۔