ایشیائی ترقیاتی بنک کا خیبر پختونخوا میں تمام شاہراہوں کی تعمیر نو کے لئے صوبائی حکومت کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کا فیصلہ
پہلے مرحلے میں بنک تین سو کلو میٹرتک شاہراہوں کی تعمیر کے لئے تقریباً30ارب روپے(150ملین ڈالر) کے فنڈز دے گا جبکہ منصوبے کی اطمینان بخش تکمیل کی صورت میں 250ملین ڈالرکی توسیع کی جائے گی ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی بحالی اور تعمیر نو کے کام کا آغاز جلد شروع ہوجائے گا،اکبر ایوب خان
منگل 7 جون 2016 22:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) ایشیائی ترقیاتی بنک نے خیبر پختونخوا میں تمام شاہراہوں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر نو کے لئے صوبائی حکومت کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں بنک تین سو کلو میٹرتک شاہراہوں کی تعمیر کے لئے تقریباً30ارب روپے(150ملین ڈالر) کے فنڈز دے گا جبکہ منصوبے کی اطمینان بخش تکمیل کی صورت میں 250ملین ڈالرکی توسیع کی جائے گی شاہراہوں کے اطراف میں مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات کااہتمام بھی کیا جائے گااس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک 150 ملین ڈالر کی لاگت سے خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی مرحلہ وار بحالی ا ور تعمیر نو میں بھرپور مالی تعاون کرے گاجس پر اگلے چندمہینوں میں کام کا آغاز کر دیا جائے گااس بات کا اعلان انہوں نے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے سی اینڈڈبلیو سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات اور مفاہمت کی یاداشت پردستخط کے دوران کیا ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے وفد کی قیادت جیانگ بوننگ کر رہے تھے جبکہ بنک کے کنٹری آفیسر پون کرکی بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات انجینئر محمد آصف خان،منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی انجینئر عزیر خان ، انجینئراعجاز خان اور کنسلٹنٹ و دیگرنمائندے بھی موجود تھے ایم ڈی پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی بحالی کے پروگرام کے بارے میں وفد کے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا اور وفد کی جانب سے کیے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.