فاروق ستار کے گھر میں 2 مطلوب جرائم پیشہ افراد موجود ہیں: رینجرز حکام

muhammad ali محمد علی منگل 7 جون 2016 22:51

فاروق ستار کے گھر میں 2 مطلوب جرائم پیشہ افراد موجود ہیں: رینجرز حکام

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء) رینجرز حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فاروق ستار کے گھر میں 2 مطلوب جرائم پیشہ افراد موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کے گھر کے باہر رینجرز کا محاصہر جاری ہے۔ رینجرز حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فاروق ستار کے گھر میں 2 مطلوب جرائم پیشہ افراد موجود ہیں۔ ان افراد میں ایم پی اے کامران فاروقی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کامران فاروقی کی گرفتاری کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا گیا تھا اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ اس سلسلے میں فاروق ستار کو کافی دیر سے گھر کے باہر بلایا جا رہا ہے تاہم وہ باہر نہیں آ رہے۔ جبکہ کامران فاروقی کو بھگا دیا گیا ہے لیکن ان کی تلاش تاحال جاری ہے۔ اس حوالے سے فاروق ستار نے نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو فیصد ضمانت دیتا ہوں میرے گھر پر کوئی کرمنل نہیں ہے۔ میں اپنے گھر پر موجود ہوں اور خواہش ہےڈی جی رینجرز سے بات کروں۔ تاہم ڈی جی رینجرز سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :