Live Updates

شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر سلطان کی سربراہی میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 7 جون 2016 21:54

شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر سلطان کی سربراہی میں تحریک انصاف آزاد کشمیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء) شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر سلطان کی سربراہی میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل ہو گا۔ اجلاس کی صدارت بیرسٹر سلطان کریں گے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر سلطان کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انہیں بیرسٹر سلطان کی سربراہی قبول نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات